پلیکل،26اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جب پلیٹکل میں تیسرے ون ڈے کے دوران کوہلی میدان میں اتریں گے تو اس کے نشانے پر کچھ بڑے ریکارڈ ہوں گے۔بتادیں کہ ہندوستانی ٹیم پانچ میچوں میں ون ڈے سیریز میں 2-0سے آگے ہے،اگرہندوستانی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں فتح حاصل کی تو اس سیریز میں یہ ناقابل شکست برتری ہوگی۔نظرڈالتے ہیں ان ریکارڈپرجووراٹ کوہلی اترتے ہی حاصل کرلیں گے۔
اپنے 191ون ڈے میچ میں کوہلی نے اب تک 8343رنز بنائے ہیں۔اس مدت کے دوران انہوں نے 54.88کے اوسط سے نز بنائے ہیں۔کوہلی نے اپنے کیریئر میں کسی بھی ٹیم کے خلاف 2000رنز اسکور نہیں کیا۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔اس طرح سری لنکا کے خلاف 2000رنز بنانے کے بہت قریب ہیں۔کوہلی کے نام سری لنکا کے خلاف 42اننگز میں 1942رنز بنائے ہیں،انہیں 2000رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 58 رنز کی ضرورت ہے۔
وراٹ کوہلی نے 191میچ کی183اننگ میں 777چوکے ہیں۔اس طرح انہیں 800چوکے مکمل کرنے کے لئے23چوکوں کی ضرورت ہے،اگر کوہلی ایسا کرتے ہیں تو وہ 800چوکے پورے کرنے والے دنیاکے 19ویں بلے بازبن جائیں گے۔اس کے علاوہ، کوہلی سری لنکا کے خلاف بھی 200چوکے مکمل کر سکتے ہیں۔کوہلی کے نام سری لنکا کے خلاف 184چوکوں درج ہیں۔
وراٹ کوہلی نے 2017میں 15میچوں کی15اننگ میں 85.88کے اوسط سے 773رنز بنائے ہیں، اس طرح وہ کیلنڈر سال کے سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں تیسرے نمبرپر ہیں،وہ جو روٹ (785رنز)اور فاف ڈوپلیسس (814رنز)کے بعدہیں،اگر موجودہ سال میں کوہلی کو نمبر ون بنناہے تو اسے مزید 42رنوں کی ضرورت ہے،اگرچہ کوہلی نے دوسرے ون ڈے میں اکیلا دھنجائے کی گیندپر کچھ خاص نہیں کرپائے ہوں لیکن وہ تیسرے ون ڈے میں بڑا سکور بنانے کے لئے بے تاب ہیں۔